چیف سیکرٹری پنجاب کے تبادلے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کے تبادلے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ہمایوں فیض ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صوبے میں جاری پالیسیاں چیف سیکرٹری کے تبادلے سے متاثر ہوں گی، نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی سے کورونا وائرس کے متعلق اقدامات کو نقصان پہنچے گا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نئے چیف سیکرٹری کی تقرری کا نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ کی مشاورت کے بغیر جاری کیا گیا۔
درخواست گزار کے مطابق اٹھارہویں ترمیم کے بعد وزیراعظم صوبے کے معاملات میں مداخلت کے مجاز نہیں، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ عدالت نئے چیف سیکرٹری کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور اعظم سلیمان کو بحال کرنے کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button