بلاجواز پابندیوں کا شدت سے جواب دینگے

چین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے بلاجواز اور غیر محتاط پابندیاًں لگائیں تو شدت سے جوابی وار کریں گے۔
امریکا نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’سینس ٹائم‘ سمیت چینی افراد اور اداروں پر کڑی پابندیاں عائد کی ہیں جس پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ غیر محتاط اور بلا جواز پابندیوں پر بھرپور جوابی حملہ کریں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے امریکا سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے۔
ترجمان وانگ وین بِن نے سنکیانگ میں مسلم اویغور کمیونٹی کے حوالے سے چین کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تشدد، دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور مذہبی انتہا پسند قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ چینی افراد اور اداروں پر امریکا نے چینی افراد اور اداروں پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔