چینی شہریوں کی حفاظت کےلیے حکمت عملی تیار

چینی شہریوں پر پونے والے حملوں کے بعد وفاقی وزارت داخلہ سے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفیر ماشا جیانگ زیڈونگ سے ایک ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کےلیے نئے ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بھی بنایا جا رہا ہے۔ چینی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے انتظامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین نے بشام واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ بشام واقعہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے اور اس واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، محسن نقوی نے چینی سفیر کو بتایا کہ انہوں نے لاہور اور کراچی میں چینی قونصل خانوں کا دورہ کیا اور قونصل جنرل سے ملاقات کی ہے۔
دوسری جانب چینی قونصل جنرل نے چینی شہریوں کےلیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
