چینی مسافر طیارہ گر کر تباہ، 132 مسافر سوار تھے

چین میں مسافر طیارہ کر گر تباہ ہوگیا جس میں 132 مسافر سوار تھے، حادثہ جنوبی چین میں پیش آیا، حادثے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مسافر طیارہ بوئنگ 737 گوانگ زی کی طرف جارہا تھا جو وازو شہر کے قریب پہاڑ پر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔

مسافر طیارہ دوپہر ایک بجے ائیر پورٹ سے اڑا، لیکن بدقسمتی سے مقررہ وقت پر منزل پر نہیں پہنچ سکا، طیارے کی فلائٹ ٹریکنگ 2 بجکر 22 منٹ پر ختم ہوئی، حادثے کے وقت طیارہ 3225 فٹ کی بلندی پر تھا۔

طیارے میں کریو ممبران سمیت 132 افراد سوار تھے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےکہ جنگل میں آگ کی وجہ سے طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

Back to top button