چینی کے بعد بجلی منافع جات رپورٹ میں بھی جہانگیر ترین گروپ شامل

چینی کی بعد وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی بجلی منافع جات رپورٹ میں بھی جہانگیر ترین گروپ اوروفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کے بھائی مخدوم عمر شہر یارکا نام ناجائز منافع کمانے والوں میں شامل ہے. رپورٹ کے مطابق جہانگیرترین گروپ کے 2 پاور پلانٹس نے 3 ارب 85 کروڑ روپے اضافی منافع کمایا اور یہ منافع جہانگیر خان ترین کے جے ڈی ڈبلیوٹو اور تھری پاورپلانٹس نے کمایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے یہ پاور پلانٹس گنے کی پھوک سے بجلی بناتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کے بھائی مخدوم عمر شہر یار کی آر وآئی کے ملز کے پاور پلانٹ نے ایک ارب روپے اضافی کمائے اور ان کا پاور پلانٹ بھی گنے کی پھوک سے بجلی بناتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شریف گروپ کی چنیوٹ ملز کے ساتھ پاور پلانٹ نے ایک ارب 33 کروڑ اضافی کمائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔
دوسری جانب جہانگیرترین نے اپنی کمپنی کے پاورپراجیکٹس سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ میری کمپنی کے پاورپراجیکٹس سے متعلق خبرسراسر غلط ہے، در حقیقت سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے ہمارے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی کٹوتی کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کٹوتی کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے اور یہ کیس ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔
jah
واضح رہے کہ چینی بحران کی رپورٹ پر وزیراعظم نے 25 اپریل کو فرانزک رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کا اعلان کیا ہے جب کہ جہانگیر ترین نے اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کیا ہے اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کی وزارت تبدیل کردی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button