چین کے اسکول میں سماجی دوری کی منفرد مثال

کورونا وائرس کے مرکز چین میں نظام زندگی اب آہستہ آہستہ بحال ہو رہا ہے۔ چین میں دفاتر، اسکول اور دیگر ادارے کووڈ 19 سے بچنے کےلیے اب بھی تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔
اس صورت حال کے پیش نظر چین کے شہر ہینگ ژہو کے ایک اسکول میں سماجی دوری اختیار کرنے کےلیے منفرد اور تخلیقی طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔
حال ہی میں ڈیوک یونیورسٹی کی ایک پروفیسر کی جانب سے ٹوئٹر پر چینی شہر ہینگ ژہو کے مقامی اسکول کی پہلی جماعت کے طالب علموں کی چند تصاویر شیئر کی گئیں جس میں بچوں کو سروں پر ایک ‘پروٹیکٹو ہیڈ گئیر’ پہنے دیکھا گیا ہے۔ سماجی دوری اختیار کرنے کےلیے بچوں کو سروں پر ایک ایسی ٹوپی پہنائی گئی تھی جس کے دونوں اطراف کارڈ بورڈ سے بنی تقریباً 3 فٹ کی پٹی لگی ہوئی تھی ۔
یہ ٹوپی خاص طور پر اس لیے بنائی گئی ہے تاکہ بچے سماجی دوری پر عمل کر تے ہوئے اسکول میں ایک دوسرے سے فاصلے پر رہیں۔
