ڈالر مزید 4 روپے مہنگا، 226 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بحال نہیں ہو سکی ہے، ڈالر مزید 4 روپے ، ایک پیسے مہنگا ہو کر 226 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہو کر 40140 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔