ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 17 پیسے کمی

روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 17 پیسے کمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 17.1 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 17.160 سے کم ہوکر 159 پر پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کی جانب سے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر کی قیمت میں کمی خوش آئند قرار دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی تھی، گزشتہ ماہ اپریل کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنی کی قدر میں مجموعی طور پر 6.53 روپے کی کمی ہوئی۔
پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں کمی ہوئی۔ 6.53 روپے کی کمی سےایک ماہ میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 166.70 سے گھٹ کر 160.17 روپے ہو گیا تھا۔
ڈالرکی قدر گھٹنے سے دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر1.50 روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.50روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت 159 روپے سے بڑھ کر160.50 روپے ہوگئی اسی طرح زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں7 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 168 روپے سے بڑھ کر 172 روپے اور قیمت فروخت 170 روپے سے بڑھ کر174روپے ہو گئی جب کہ4 روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 191روپے سے بڑھ کر195 روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر197 روپے ہوگئی۔ تاہم اب کاروباری ہفتے ہے پہلے روز ہی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 159 میں فروخت ہو رہا ہے۔
