ڈالر کی پھراونچی اڑان، اوپن مارکیٹ میں نرخ183 سے متجاوز

امریکی ڈالر کے نرخ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
بین الاقوامی سطح پرکوروناکے بعد کموڈٹیز کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے پاکستان کی معیشت پر ماہوار 70 تا 80ارب روپے کے اضافی بوجھ پڑنے، یوکرین روس جنگ کی وجہ سے عالمی کموڈٹی مارکیٹ میں قیمتوں میں مزید بگاڑ کو تقویت دینے جیسے عوامل کے باعث پیر کو بھی ڈالر کی تیز رفتار اڑان جاری رہی۔ بھرپور اڑان کے سبب ایک بار پھر ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا اور ڈالر کے انٹربینک ریٹ 182 روپے جب کہ اوپن ریٹ 183 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

Back to top button