ڈاکٹر راغب نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر

معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کردیا گیا، وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن بھی کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین قبلہ ایاز کی بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مدت مکمل ہونے پر نئی تعیناتی کی گئی ہے۔
