ڈاکٹر عبدالقدیر خان سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں فیصل مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ، فیصل مسجد میں نماز جنازہ کے موقع پر اہم حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔

نماز جنازہ کے موقع پر ابر کرم بھی خوب برسا ، بارش کے باوجود لوگوں‌ کا جم غفیر فیصل مسجد میں نماز جنازہ میں موجود تھا۔ نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ جی ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو آج صبح پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 85 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

Back to top button