ڈاک خانوں میں شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت کا آغاز

نادرا کا بڑا اقدام ،ڈاک خانوں میں شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت فراہم کردی ۔
ملک بھر کے 83 جی پی اوز اور پوسٹ آفسز میں نادرا کی سہولیات کا آغاز کردیاگیا۔شہر ی اب گمشدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے، تجدید اور ترمیم کی سہولیات اپنے متعلقہ جی پی او اور پوسٹ آفس سے بھی حاصل کر سکیں گے۔سہولیات ہفتے میں6دن سوموار تا جمعرات اور ہفتہ کو صبح نو بجے شام چار بجے تک میسیر ہوگی۔جمعہ والے دن یہ سہولیات صبح نو بجے تا دن 12:30 تک میسر ہوگی۔یہ تمام سہولیات کی فیس نادرا مرکز کے برابر ہوگی۔
ترجمان نادرا کے مطابق شہری اپنا متعلقہ جی پی او اور پوسٹ آفس نادرا کی ویب سائٹ سے چیک کر سکتے ہیں۔
