ڈسکہ الیکشن: لیگی امیدوار کا حلقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی دنگل کل ہوگا جس میں مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے شہر کی تمام اہم سڑکوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نوشین افتخار نے کہا کہ پلان کے مطابق مرکزی شاہراہوں پر کیمرے نصب کیے جانا تھے، خدشہ ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر 100، 100 بوگس ووٹ ڈالے جائیں گے، شفاف الیکشن کےلیے حلقے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
