ڈسکہ الیکشن: چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ ایجنٹس اور پریزائیڈنگ افسران کو اہم ہدایات

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن سے متعلق پولنگ ایجنٹس اور پریزائیڈنگ افسران کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کےلیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کےلیے سازگار ماحول دیا گیا ہے لہٰذا ووٹرز بلا خوف پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان اور پنجاب آفس میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کریں گے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی فوری اطلاع کنٹرول روم کے نمبروں پر دی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ آفیسرفارم 45 پرپولنگ ایجنٹوں کے دستخط لے کر انہیں اس کی کاپی ضرور دیں اور پریزائیڈنگ آفیسرفارم 45 کی واٹس ایپ کاپی ریٹرننگ آفیسر کو ضرور بھیجیں جب کہ امیدواروں کے ایجنٹ فارم 45 کی کاپی حاصل کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔ انہوں نے بتایا کہ این اے 249 اور 2 صوبائی حلقوں میں بھی پر امن انتخابات کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button