ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن جزوی بحال، سول ایوی ایشن کا نوٹم جاری

حکومت کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کرتے ہوئے نوٹم جاری کردیا ہے۔نوٹم کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ پر آپریشن جزوی بحال ہوگا۔ اسلام آباد سے گلگت کیلئے پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔دوران پرواز مسافروں میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ مسافروں کی طبی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ خیال رہے کہ سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک پروازوں پر 29 مئی تک پابندی عائد کر رکھی تھی۔
دوسری طرف وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ کل سے20 فیصد اندرون ملک پروازیں شروع ہوجائیں گی۔
انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) اجلاس میں ڈومیسٹک پروازیں کھولنے کا حتمی فیصلہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں شروع ہوگا، اندرون ملک پروازوں کیلئے نشستوں میں سماجی فاصلہ رکھا جائےگا، طیارے میں 50 فیصد نشستیں پُر کرنے کی گنجائش رکھی جائےگی،مسافروں کو محفوظ طریقے سے سفر کرنے کی سہولت میسر کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button