ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پرسپریم کورٹ کا ہرفیصلہ قبول کریں گے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس کیس کا سپریم کورٹ جوبھی فیصلہ کرے قبول ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے ملاقات کی، ملاقات میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان ، بابر اعوان، اظہر صدیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ملاقات میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے، تحریک انصاف نئے انتخابات کے لیے تیار ہے،غیر ملکی سازش کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، فیصلہ آج شام ساڑھے 7 بجے سنایا جائےگا۔

Back to top button