ڈیرہ اسماعیل خان،سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 1دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ سے تھا اور یہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

دہشتگردوں کی فائرنگ کے بعد سی ٹی ڈی اور فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا۔ جبکہ اس کے قبضے سے ایس ایم جی اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے، جبکہ دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن ابھی جاری ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا اور آپریشنز کو مزید تیز کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے کوہاٹ نصرت خیل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی مصدق حسین پر فائرنگ کی گئی اور نامعلوم ملزمان فرار ہو گئے۔

Back to top button