ڈینگی سے مزید 2 افراد جاں بحق ،تعداد 3084 ہوگئی

ڈینگی کے حملوں سے مزید دوکی موت کےبعد جاں بحق افراد کی تعداد 3084 تک پہنچ گئی، شہر کے تین ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 233 ہوگئی۔

راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کے علاقوں سے ڈینگی کے 45 مریض راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہر کے تین اسپتالوں کے 404 بیڈز پر 233 مریض زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 92 مریض داخل ہیں جبکہ ہولی فیملی میں 86 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 55 مریض زیر علاج ہیں۔

اس کے علاوہ تین سپتالوں میں ڈینگی پازٹیو مریض 130 ہوگے، ابتک ڈینگی کا نشانہ بن کر 2 شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں

Back to top button