’’ژالے سرحدی نے شادیوں میں بڑی رکاوٹ کسے قرار دیدیا‘‘
معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا شادیوں میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے، ژالے سرحدی ان نامی گرامی خاندانوں میں سے ایک سے تعلق رکھتی ہیں جنہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں خوب نام کمایا، ان کے چچا خیام سرحدی کسی تعارف کے محتاج نہیں اور اسی طرح ان کے دادا ابو ضیا سرحدی بھی ایک نامور سکرین رائٹر تھے، خاندان میں ژالے وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کا سوچا اور پھر اپنی الگ پہچان بناتے ہوئے خوب نام بھی کمایا۔حال ہی میں واسع چوہدری کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے نے اپنے شوہر عامر انیس اور خود کی رائے کے بارے میں بتایا کہ آخر ان دونوں کو کیوں لگتا ہے کہ اب شادیاں کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے، انہوں نے ہر قسم کے موضوع پر بات کی اور اپنی رائے بھی دی، جب میزبان اور دیکھنے والوں نے ژالے سے شادی سے متعلق سوال پوچھے تو انہوں نے جواب کچھ یوں دیا کہ ’سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کی شادیاں نہیں ہو رہیں۔ژالے نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر عورتوں کو اتنی زیادہ تعریفیں کر کے بگاڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عورتوں کو لگتا ہے کہ ان کے پاس شادی کے لیے بہت سے آپشن ہیں، اس بات پر واسع چوہدری نے اپنی رائے بھی شامل کی کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اب لوگوں کا ایک دوسرے کو ’’ریجیکٹ‘‘ کرنا ایک عام سے بات ہوگئی ہے اور لوگوں کو اس میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا، لوگ بہتر سے بہتر کی تلاش میں رہتے ہیں حالاںکہ مارکیٹ میں کوئی چیز خریدنے اور انسان چننے میں فرق ہونا چاہئے لیکن یہ فرق سوشل میڈیا کی وجہ سے ختم ہوتا جا رہا ہے۔