کابینہ نے ٹی وی لائسنس فیس میں اضافے کا معاملہ مؤخر کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹی وی لائسنس فیس میں اضافے کا معاملہ موخر کردیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے صارفین کے بجلی کے بلز میں شامل ٹی وی لائسنس کی فیس میں اضافہ کر کے اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کی تجویز کا یہ جواز دیا تھا کہ دنیا بھر میں سرکاری نشریاتی اداروں کو حکومت سپورٹ کرتی ہے تا کہ ان کے قومی بیانیے کی ترویج کی جائے اور اس وقت جو رقم وصول کی جارہی ہے وہ بہت معمولی ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف سخت تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آٹا کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں سے دریافت کیا اور آٹے کی قیمتوں میں توازان رکھنے کی ہدایت کی۔ شبلی فراز نے بتایا کہ گندم کی فراہمی بروقت اور اس کی ترسیل میں کوئی رکاوٹیں نہ ہو، طلب اور رسد میں فرق کو ختم کرنے کے لیے نجی اور حکومت ادارے درآمد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گندم ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کے لیے 4 لاکھ ٹن گندم کے آرڈر بھی ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حکومت سندھ سے درخواست کہ وہ فی ٹن ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ دے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل سمیت دیگر ادارے عظمت کے نشان ہیں، ماضی کی حکومتیں ان اداروں کو بہتر کرنے کی بجائے تباہی کی طرف لے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button