کاجول نے شاہ رخ اور اجے دیوگن میں بنیادی فرق بتا دیا

بھارتی فلمی تاریخ کی سپر ہٹ مووی دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے بالی ووڈ میں اینٹری دینے والی جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی ذاتی زندگی قدرے مختلف ہے، کاجول نے اداکار اجے دیوگن سے شادی کی۔ ایک انٹرویو کے دوران جب کاجول سے شاہ رخ خان اور اجے دیوگن میں بنیادی فرق کے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ نے بتایا کہ دونوں سٹارز نے نام بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے لیکن شاہ رخ کی محنت اسطرح نظر نہیں آئی جیسے آنی چاہئے تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اجے دیوگن نے جس محنت اور لگن کے ساتھ بھارتی انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے، اس کے کام اور محنت کو سب نے دیکھا ہے، اس لیے اجے دیوگن کی محنت نظر آتی ہے جبکہ شاہ رخ کی نہیں۔ بالی ووڈ کنگ خان اور کاجول کی جوڑی بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے، کاجول نے اجے دیوگن کے ساتھ بھی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ کاجول کا کہنا ہے کہ شاہ رخ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت جلد سکرین پر اپنی شناخت بنائی تھی، مجھے یاد ہے ایک بار ان کی سالگرہ پر میں نے ان سے کہا تھا کہ آج تمہاری سالگرہ ہے، میں تم سے ملنے آ رہی ہوں، کاجول نے بتایا کہ اس پر شاہ رخ نے کہا کہ آجاؤ لیکن آج کا دن اس ملاقات کے لیے اچھا نہیں ہے۔اب میری سالگرہ صرف میری نہیں ہے، کیونکہ مجھے باہر بھی جانا ہے اور لوگوں سے بھی ملنا ہے۔

کاجول اور شاہ رخ خان آخری بار فلم دل والے میں سال 2015 میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ ایک فلم میں کام کرنے والے ہیں، اگر ایسا ہوا تو 7 سال بعد کسی فلم میں دونوں کا دوبارہ ملاپ ہوگا۔

Back to top button