کارکنوں سے احتجاج کی اپیل ، زرتاج گل کا بھی آڈیو پیغام لیک ہوگیا

تحریک انصاف کی رہنما اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا بھی کارکنوں سے احتجاج کی اپیل کا آڈیو پیغام لیگ ہوگیا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے آڈیو پیغام میں وزیر مملکت زرتاج گل کارکنوں سے احتجاج کرنے کی اپیل کیساتھ امریکہ کیخلاف نعرے نہ لگانے کا کہہ رہی ہیں۔
ایک ٹی وی سے گفتگو زرتاج گل نے تصدیق کی ہے کہ آدیو پیغام ان کا ہی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ سازش بہت سارے ممالک کی طرف سےکی جارہی ہے،کسی ملک کا نام نہیں لیتی
وائرل ہونیوالے اس آڈیو پیغام میں زرتاج گل کویہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ لوگوں کو ریلی نہیں نکالنی، بینرز لے کر کھڑےہونا اور بیٹھنا ہے تاکہ ٹریفک بلاک ہوجائے، آپ نے بینرز پر لکھوانا ہے ہم امت مسلمہ کے لیڈرکے ساتھ کھڑےہیں ،آپ نے بینرز پر لکھواناہے یہ نا انصافی ہم نہیں ہونے دیں گے۔
آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا بینرز پر امریکا نہ لکھیں، یہ ضرور لکھیں ضمیر فروش نامنظور ، وزیراعظم کےالگ سے بینرز چھاپیں کہ ہم عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں۔

Back to top button