کار حادثہ کیس میں چھ افراد کی ہلاکت پر دفعہ 302 شامل

لاہور میں کم عمر ڈرائیور کے ہاتھوں کار حادثے میں چھ افراد کی ہلاکت کے کیس میں دفعہ 302 شامل کر دی گئی ہے۔
لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں دفعہ 302 لگادی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تفتیش ڈی ایس پی کاہنہ کو دے دی گئی ہے جبکہ اس کیس کا ملزم مقدمہ درج ہونے کے بعد جیل جا چکا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دفعہ 302 کی تفتیش کے لیے ملزم کی طلبی کرائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے ورثا نے ملزم پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
