کالعدمTLP کے خلاف مقدمات کی تحقیق کیلئے 12 جے آئی ٹیز قائم

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے خلاف درج 12 مقدمات کی تحقیقات کے لیے 12 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں (جے آئی ٹیز) تشکیل دے دی ہیں۔

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 7 جے آئی ٹیز لاہور جبکہ 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔

یہ جے آئی ٹیز دہشت گردی سمیت مختلف سنگین دفعات کے تحت قائم کیے گئے مقدمات کی تحقیقات انجام دیں گی۔ ان ٹیموں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے نمائندے شامل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی درخواست پر ان مقدمات کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹیز کے قیام کی منظوری دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف 75 سے زائد مقدمات میں 2 ہزار سے زیادہ نامزد شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Back to top button