کامیابی سے منفی کردار ادا کرنے والی پاکستانی ایکٹرسز

اداکاری کے شعبے میں جہاں ہیرو یا ہیروئن کی اہمیت ہے وہیں ولن یا منفی کردار کی اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ماضی سے لے کر موجودہ دور تک ایسے بے شمار فنکار ہیں جنہیں منفی کردار ادا کرنے کے باوجود بہت شہرت حاصل ہوئی۔ منفی کرداروں کی چھاپ لگا لینے والے اداکار کیا اصلی زندگی میں بھی اتنے ہی منفی ہیں؟۔
ان ہی میں سےچند خواتین فنکاروں کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گےجنہوں نے منفی کرادر ادا کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اداکارہ اشنا شاہ نے کئی ڈراموں میں منفی کردار ادا کئے اور ان پر چھاپ لگ گئی ہے کہ وہ ایک منفی کردار اداکا کرنے والی خاتون ہیں۔ بلا ڈرامہ میں جس طرح وہ ہر حد سے گزر کر اپنے ہی گھر والوں کو برباد کرتی ہیں، پھر بے وفا ڈرامے میں پیسے کی خاطر کسی کے ہنستے بستے گھر کو برباد کرتی ہیں اور جس انداز سے بولتی ہیں اس سے ہر انسان کو ان سے چڑ ہوجاتی ہے لیکن اصلی زندگی میں بھی اشنا شاہ کا غصہ بہت ہی خراب ہے وہ غصہ اکثر ٹوئٹر پر نظر آجاتا ہے اور پھر پتہ چلتا ہے کہ شاید وہ اپنے اندر موجود اس غصہ کو ہی کرداروں میں ڈھالتی ہیں-
صبا حمید نے ایسے کئی کردار ادا کئے ہیں جس میں وہ ایک سخت ساس، یا پھر بہت ہی بری نند بنی ہیں، بابا جانی میں کڑوی نند تو غلطی ڈرامہ میں سخت ساس، لیکن اصلی زندگی میں بھی صبا حمید سے بات کرنا اتنا آسان نہیں، اگر انہیں کال ملائی جائے تو ان کا رویہ بہت ہی سخت ہوتا ہے اور ان سے بات کرنے والا بات کہنے سے پہلے ہی ڈر جاتا ہے، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ صبا حمید کی اداکاری ہی اصل جان ڈالتی ہے کسی بھی ڈرامہ میں-
ثنا عسکری کئی ڈراموں میں بہت ہی بدمزاج اور اکھڑ قسم کے کردار ادا کرتی رہی ہیں، آج کل بھی وہ ڈرامہ ’’غلطی‘‘ میں لالچی اور بدمزاج نند کا کردار بخوبی نبھا رہی ہیں، لیکن سچ تو یہ ہے کہ اصلی زندگی میں ان سے زیادہ محبت سے بات کرنے والا اور پیارا کوئی نہیں، وہ اپنی اصل زندگی میں اس کے بالکل برعکس ہیں اور بات کرتے ہوئے ان کی زبان ہمیشہ میٹھی رہتی ہے، لیکن جہاں وہ اپنے کردار میں ڈھل جاتی ہیں تو پھر انہیں کوئی نہیں پہچان پاتا-
ڈرامہ دل موم کا دیا میں ایک انتہائی نخریلی اور سر پھری بیوی کا کردار ادا کرنے والی نیلم منیر حقیقی زندگی میں بہت ہی مسکرا کر اور پیار سے ملنے والی اداکارہ ہیں، یہ سچ ہے کہ انہوں نے الفت کی صورت میں لوگوں کی بہت نفرت اور ملامت حاصل کی لیکن ساتھ ہی لوگ یہ جانتے تھے کہ اصلی زندگی میں یہ خوبصورت لڑکی اس کے بالکل برعکس ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button