کتے بھی اب مخصوص ہوائی جہاز میں سفر کریں گے

’بارک ائیر‘ اپنی نوعیت کی پہلی ائیر لائن ہے جو آئندہ چند دنوں میں آسمانوں پر پرواز بھرنے جا رہی ہے، یہ ائیر لائن پالتو کتے رکھنے والوں اور ان کے ساتھ آرام دہ سفر کے خواہشمند افراد کو نئے مواقع فراہم کرے گی۔
امریکا کی بارک ائیر کمپنی کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ ’ہم کتوں کے لیے ہوائی سفر کی دنیا میں انقلاب لانے کے لیے آئے ہیں، ہماری ائیر لائن سو فیصد اور مکمل طور کتوں کی خدمت کے لیے بنائی گئی ہے۔ کتوں کے لیے ہوائی سفر کی یہ سروس پالتو جانوروں کی کمپنی ’بارک‘ کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔
’بارک ائیر لائن‘ کا مقصد پالتو جانوروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے اور درمیان میں رکھنا ہے، اب پالتو کتوں کے مالکان کو ہوائی سفر کے دوران اپنے کتوں کو کارگو ہولڈ میں چھوڑنے یا اِنہیں کریٹ میں ڈالنا نہیں پڑے گا۔بارک ائیر کی مئی اور جون کے لیے پروازیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔
