کراچی: جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے قریب چینی عملے کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، چینی سفارت خانه
چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ کراچی میں چینی عملے کو لےجانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیاگیا۔
چینی سفارت خانے نے اپنےبیان میں کہاہے کہ حملے میں 2 چینی ہلاک اور ایک زخمی جب کہ کچھ مقامی افراد متاثر ہوئےہیں، دہشت گرد حملےکی شدید مذمت کرتےہیں، فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے پاکستان سےتحقیقات کی درخواست کی ہے۔
سفارت خانے کی جانب سےکہا گہاہے کہ پاکستانی حکام سےمکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتےہیں، پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کےلیے تمام ضروری اقدامات اٹھانےکی اپیل کرتے ہیں،پاکستان میں موجود چینی شہریوں اور منصوبوں کو سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے، حفاظتی تدابیر مضبوط کرنے اور محتاط رہنےکی یاد دہانی کراتے ہیں۔
چینی سفارت خانے نےیہ بھی کہا ہےکہ دونوں ممالک کے معصوم متاثرین کےلیے گہری تعزیت اور زخمیوں خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، چینی سفارتخانے اور قونصل خانے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر صورت حال سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔