کراچی سے پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز

کراچی سے پہلی قبل از حج پرواز پی کے 743 جناح انٹرنیشنل سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گئی۔
پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر، امان اللہ قریشی نے کراچی سے پی آئی اے کی پہلی قبل از حج پرواز کے عازمین حج کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔پرواز کی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر عازمین حج کو گلاب کے ہار پہنائے گئے ۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے نے عازمین حج کو حج پے روانگی کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا عمرہ آ پریشن کامیابی کے ساتھ مقمل ہوا اور حج آپریشن بھی انشاءﷲ کامیابی سے مقمل ہوگا ۔ پی آئی اے کا عملا آپ کو خدمات فراہم کے لئے موجود ہے ۔
پی آئی اے پاکستان سے تقریباً 34,000 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائے گی۔قبل از حج آپریشن 10 جون کو اختتام پذیرہوگا۔
