کراچی میں جماعت کی ریلی پر حملہ سندھو دیشیوں نے کیا،ایک ہلاک

سندھو دیش رولیوشنری آرمی نے کراچی میں 5 اگست کو جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی،کوٹری میں کشمیر ٹرین مارچ، پاکستان ایئر ڈیفنس جانباز سینٹر کوٹری، ملیر ہالٹ کراچی پر رینجرز چوکی اور کراچی کورنگی کی ناصر کالونی میں پنجابی سیٹلرز کی رانا اسٹیٹ ایجنسی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
سندھو دیش ریولوشنری آرمی کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں دشنام طرازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست دراصل سندھی قوم کےلئے قومی غلامی کا دن ہے، جس دن پنجابی سامراج نے اپنے ریاستی جبر و زور کے بنیاد پر ہماری زمین پر قبضہ کیا تھا۔ "سندھی قوم اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی سرزمینِ سندھ پر کھبی بھی پنجاب کا قبضہ اور مذہبی انتہا پسندی کو قبول نہیں کرے گی۔ غیر فطری ریاست پاکستان نے ہزاروں سالوں کی تاریخ رکھنے والی قومیں سندھی، بلوچ اور پشتون کی سرزمین، وسائل و ساحل سمندر پر قبضہ کرکے پچھلے 72 سالوں سے لوٹ مار کر رہی ہے اور اب پاکستان سامراج چین کو بھی سی پیک جسیے منصوبوں کے تحت اپنے ساتھ ملا کر اس لوٹ مار میں شدت لا رہا ہے اور ہماری ساری زمین، وسائل و ساحل سمندر اور ٹریڈ روٹس پر مستقل قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ اس قبضے اور قومی غلامی کے خلاف ہم ساری مظلوم قوموں کو آپس میں مشترکہ محاذ بنا کر لڑنا ہوگا اور پنجاب سامراج سے اپنے وطنوں کی آزادی حاصل کرنی ہوگی”۔
سندھو دیش ریوولوشنری آرمی کے ترجمان نے کہا کہ ہم سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہیں۔
https://twitter.com/sindhudesharmy2/status/1291041606351691777
https://twitter.com/sindhudesharmy2/status/1291041606351691777
https://twitter.com/sindhudesharmy2/status/1291014499051462656
