کراچی میں گارمنٹس فیکٹری زمین بوس، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں گارمنٹس فیکٹری کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ میں سیمنز چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری کی چھت گرگئی جس سے عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی میں ایک اور رہائشی عمارت گرگئی۔
اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شہر قائد کے علاقے لیاری میں تانگہ اسٹینڈ اور کوئلہ گودام کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے سے ایک شخص کی لاش جب کہ 5 زخمیوں کو نکال لیا گیا تاہم اب بھی ملبے تلے کئی افراد کے دب جانے کا خدشہ ہے، جنہیں نکالنے کےلیے علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں علاقہ مکین بھی ریسکیو اہلکاروں کی مدد کر رہے ہیں جب کہ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
قبل ازیں کراچی شرقی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں چار منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاون کے قریب رہائشی عمارت گرگئی، عمارت چار سے 5منزلہ تھی۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے 7افراد کی لاشیں نکال لی گئی جب کہ خواتین اوربچوں سمیت 8 افراد زندہ نکالا گیا۔
جبکہ آج پھر کراچی کے علاقے شیرشاہ میں گارمنٹس فیکٹری کی چھت گرگئی، جس کے ملبے سے 2 زخمی کو نکال لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ میں سیمینز چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری کی چھت گرگئی جس سے عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button