کراچی میں ہوش اڑا دینے والا دنیا کابڑا جمپنگ کاسل بن گیا

کراچی میں ہوش اڑا دینے والا دنیا کابڑا جمپنگ کاسل بن گیا۔
دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل میں ایک سلائیڈ کی اونچائی 40 فٹ ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنائےگئے دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل میں ایک سلائیڈ کو جمبو ڈراپ کا نام دیا گیا ہے جس کی اونچائی 40 فٹ ہے۔
جمبو کاسل میں ایک ہزار فٹ لمبی ٹائٹن ٹرین اور رنگ برنگے جمپنگ بیڈ بھی موجود ہیں۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جمپنگ کاسل کو دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل کے سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز دبئی کے ایک جمپنگ کاسل کے پاس تھا۔
