کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں
کراچی والوں کیلئے بجلی 1روپے 72پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔نیپرا کے الیکٹرک کیلئے حکومتی درخواست پرآج سماعت کرے گا ۔اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری،تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگاگیا۔
نیپرا کے مطابق جنوری سے مارچ 2023سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1روپیہ 25پیسے فی یونٹ اضافہ مانگاگیا۔اکتوبر سے دسمبر 2022سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 47پیسے فی یونٹ اصافہ مانگاگیا۔حکومتی درخواست بجلی کے یکساں ٹیرف نظام کے تحت نیپرا میں دائر کی گئی۔
درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 30ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔اضافی وصولیاں آئندہ 3ماہ کے بلوں میں کی جائیں گی۔