کراچی: 24 گھنٹے میں مزید 657 مریضوں میں کرونا کی تصدیق

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 3 اموات ہوئیں جب کہ 864 نئے کیسز بھی سامنے آئے جن میں سے 657 کا تعلق کراچی سے ہے۔سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 864 کیسز سامنے آئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 4679 کورونا کےٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 864 نئےکیسز آئے اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 17241 اور ہلاکتیں 280 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ آج 280 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4489 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ کےمطابق صوبے کے 864 کیسز میں سے 657 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی سے 171، جنوبی 117، وسطی 94 ،کورنگی 75، ملیر 141اور ضلع غربی سے میں 59 کورونا کے کیسز ظاہر ہوئے۔اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گھوٹکی 31، جیکب آباد30، لاڑکانہ 21، سکھر 17، شکارپور، قمبر، شہدادکوٹ میں 7،7، ٹھٹھہ، کشمور اورکندھ کوٹ میں 5۔5 ،مٹیاری اور نوشہروفیروز میں 2-2 نئے کیسز ظاہر ہوئے۔
