کرن اشفاق کا شادی کے بعد سابق شوہر پر بڑا الزام

حال ہی میں دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے نہیں بلکہ عمران اشرف نے مجھے چھوڑا، جس کی وجہ وہ خود ہی بتا سکتے ہیں۔کرن اشفاق نے 4 دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی تھی، اس سے قبل کرن اشفاق نے 2018 میں اداکار عمران اشرف سے شادی کی تھی، ان کے ہاں 2020 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی اور دونوں کے درمیان نومبر2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔دونوں نے سوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کی تھی لیکن طلاق کی وجہ نہیں بتائی تھی اور بعد ازاں بھی دونوں نے کبھی اپنی شادی ختم ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔تاہم دوسری شادی کی تصاویر شیئر کرنے اور لوگوں کی تنقید کے بعد کرن اشفاق نے واضح کیا کہ انہوں نے نہیں بلکہ عمران اشرف نے انہیں چھوڑا تھا، سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں طعنے دیئے کہ طلاق کے کچھ عرصے بعد ہی انہوں نے شادی کرلی، جس کا مطلب ہے کہ ان کے دل میں پہلے سے ہی کچھ تھا۔اسی طرح صارفین نے انہیں دوسری شادی کے موقع پر مسکرانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے بیٹے کے طعنے دیئے کہ کم سے کم بیٹے کا ہی خیال کر لیتیں۔اسی طرح بعض افراد نے ان پر دھوکے کا الزام بھی عائد کیا اور کمنٹس کیے کہ ان کی ہی غلطی ہوگی، تبھی تو ان کی طلاق ہوگئی۔لوگوں کی شدید تنقید کے بعد کرن اشفاق نے کچھ صارفین کو جوابات بھی دیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ نہ صرف ان کا نکاح ہوا ہے بلکہ ان کی رخصتی بھی ہوگئی ہے۔اسی طرح ایک صارف کے طعنے دیئے جانے پر انہوں نے لکھا کہ کیا وہ طلاق کے نام پر بیٹھ جاتیں، دوسری شادی نہ کرتیں اور ان کے والدین انہیں تنہا دیکھ دیکھ کر روتے اور پریشان ہوتے رہتے؟ایک اور سوال کے جواب میں کرن اشفاق نے واضح کیا کہ ان کی پیار کی شادی نہیں بلکہ خاندان کی پسند کی شادی ہے، اسی طرح جب ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ عمران اشرف ان کے دوسرے شوہر سے زیادہ پیارے تھے، انہیں کیوں چھوڑا؟ اس پر کرن اشفاق نے واضح کیا کہ انہوں نے نہیں بلکہ عمران اشرف نے انہیں چھوڑا تھا، ساتھ ہی انہوں نے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں بہترین شخص شریک حیات کے طور پر ملے ہیں۔

Back to top button