کرونا ، پاکستان نے بھارت سے سفری پابندی ہٹا دی

پاکستان نے کرونا کے حوالے سے بھارت کو سفری پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا ہے ۔ عالمی وبا کرونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں بنائے گئے فیصلہ سازی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بھارت کو سفری پابندیوں کی کیٹیگری سے نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں دنیا بھر میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں کرونا وباء کے تیز پھیلاؤ اور روزانہ کی بنیاد پہ بڑھتے کیسز اور کم ویکسین کی شرح کی بنیاد پر چند ممالک کو کیٹیگری سی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ان ممالک میں بنگلہ دیش ، انڈونیشیا ،ایران ، عراق ، تھائی لینڈ ، جنوبی افریقہ ، نیپال ، تیونس ، لیبیا ، میکسیکو ، مراکش ، میانمار ، ایکواڈور ، گوئیٹے مالا اور نمبیا شامل ہیں تاہم بھارت کو کیٹیگری سی سے نکال دیا گیا۔
