کرونا: سندھ میں ایک دن میں 12 ہلاکتیں، 258 نئے کیسز رپورٹ

سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ایک روز میں سب سے زیادہ 12 اموات ہوئی ہیں جب کہ کراچی سے مزید 258 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 ہزار 578 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 54 ہزار 377 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 358 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 6053 ہوگئی جب کہ آج صوبے میں سب سےزیادہ 12 مزید اموات بھی ہوئیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ کورونا کے مزید 53 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1222ہوگئی ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ 358 نئے کیسز میں 284 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جہاں ضلع جنوبی سے 72، شرقی 62، غربی 58، وسطی 45، کورنگی 32 اور ملیر میں 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 58 ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا کے باعث انتقال کرنے والے 43 مریضوں کی عمر 60 سے 69 سال، 27 کی 70 سال، 26 کی 50 سے 59 سال اور 9 کی عمر 40 سے 49 سال کے درمیان تھی جب کہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں میں 73 فیصد مرد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button