کرونا سے اموات 6009، متاثرین 2لاکھ 80ہزار سے متجاوز

ملک میں کرونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6009 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 280843 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2153، سندھ میں 2231 اور خیبرپختونخوا میں 1208 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 54 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 781 مریض اور 19 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 139 کیسز، 5 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 71 کیسز اور 5 اموات، اسلام آباد19 کیسز 2 ہلاکتیں، گلگت 18 کیسز ، آزاد کشمیر 4 کیسز اور سندھ سے 530 کیسز اور 7 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
پنجاب سے آج کرونا کے 139 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 93336 اور ہلاکتیں 2153 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 82575 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
سندھ سے کرونا کے مزید 530 کیسز اور 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 2231 ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 122016 ہے۔صوبے میں اب تک 113268 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 19 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15095 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 167افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12678 افراد صحتیاب بھی ہو چکےہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کرونا کے مزید4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2097 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 54 ہے۔آزاد کشمیر میں اب تک 1731 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے آج کرونا کے مزید 18 کیسز ہلاکت سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد 2198 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1801 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں پیر کو کورونا کے 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11777 ہوگئی ہے جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10213 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
منگل کو خیبر پختونخوا میں 71 نئے کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد وہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 34324 ہوگئی اور وہاں اب تک کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 1213 ہوگئی ہے۔کے پی میں اب تک 29255 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
