کرونا سے اموات 6052، کرونا کیسز 2لاکھ82ہزار سے متجاوز

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6052 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 282645 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2164 ، سندھ میں 2250 اور خیبر پختونخوا میں 1219 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 170، بلوچستان میں 137 ، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 57 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج بروز جمعہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 295 کیسز اور 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 193 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 41 کیسز 3 ہلاکتیں، گلگت 53 کیسز اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
پنجاب سے آج کورونا کے 193کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 94040 اور ہلاکتیں 2164ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 86086 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 41 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15182 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 170 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12833 افراد صحتیاب بھی ہو چکےہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 8 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2124افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 57 ہے۔آزاد کشمیر میں اب تک 1854 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 53 کیسز سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2287 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1861 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
جمعرات کو سندھ سے کورونا کے مزید 386 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 2250 ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 122759 ہے۔صوبے میں اب تک 113996 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں بدھ کو کورونا کے 28کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11821 ہوگئی ہے جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 137 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10267مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
جمعرات کو خیبر پختونخوا میں 73 نئے کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد وہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 34432 ہوگئی اور وہاں اب تک کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 1219 ہوگئی ہے۔ کے پی میں اب تک 30681 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
