کرونا سے صحتیاب برطانوی وزیر اعظم دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار

عالمگیر وبا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نئے ہفتے کے آغاز پر آفس جوائن کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت پر کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے شدید دباؤ ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے دنیا کے پہلے سربراہ مملکت تھے۔بورس جانسن کو 5 اپریل کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں بھی منتقل کیا گیا تھا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو 12 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ مکمل صحت یابی کے لیے اپنی رہائش گاہ چیکرز میں تھے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں عالمگیر وبا کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button