کرونا سے مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ، 24 گھنٹوں‌ کے دوران مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے ، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کی تشخیص کے لیے 40 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 767 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں‌ کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد ریکارڈ کی گئی ، اس کے علاوہ 2540 مریضوں کو تشویشناک حالت میں‌ ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

کرونا سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر گرم پانی کا استعمال کیا جا سکتا ہے ، ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Back to top button