کرونا سے مزید 24 افراد جاں بحق ، مثبت شرح 4.17 فیصد

اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کرونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے مزید ایک ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار847 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 4.17 فیصد رہی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار 509، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 5 سو 53، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 509، اسلام آباد میں 83 ہزار 8 سو 31، بلوچستان میں 28 ہزار 321، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 2 سو 56 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار نو سو 72 ہوگئی ہے ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 40 لاکھ 94 ہزار 703 افراد کو کرونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 64 لاکھ 45 ہزار 560 افراد کو سنکل خوراک دی جا چکی ہے ، اب تک 2 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار 263 افراد کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے کیسز کے باعث مزید 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد کے سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سیکٹر ای 7 کی گلی نمبر 15، میڈیا ٹاؤن بلاک اے گلی نمبر 15، بحریہ ٹاوَن فیز 4 گلی نمبر 10 کو سیل کیا جائے گا۔جاری کردہ مراسلے کے مطابق کورنگ ٹاؤن کی گلی نمبر 5 اور جھنگ سیداں کے علاقہ کشمیر محلہ کی گلی نمبر 10 کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد تک پہنچنے پر کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تھا۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق قربان ٹاؤن کھنہ پل کی گلی نمبر 13، سیکٹر جی الیون اور سیکٹر ایف 6 تھری کی مخصوص گلیوں کو سیل کیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد کے جی 7 ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک کو سل کیا گیا تھا۔
