کرونا سے مزید 40 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 4 ہزار 858 کیسز سامنے آئے۔ ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے۔
سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، پنجاب میں تین لاکھ 57 ہزار 735، اسلام آباد میں 88 ہزار 93، بلوچستان میں 30 ہزار 502، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212 ہو گئی ہے۔
کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 21، خیبرپختونخوا 4 ہزار 468، اسلام آباد 803، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 628 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
