کرونا سے مزید 44 اموات ، 4 ہزار سے زائد نئے کیس

کرونا وائرس کی چوتھی لہر میں پاکستان بھر میں کرونا کیسز کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 44 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 133 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 827 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 54 ہزار 312، سندھ میں 3 لاکھ 71 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، بلوچستان میں 29 ہزار 861، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 896، اسلام آباد میں 86 ہزار 226 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370 کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 52 ہزار 291 ٹیسٹ کیے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 978 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 860، خیبرپختونخوا 4 ہزار 428، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 127، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 618 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، پنجاب میں تین لاکھ 54 ہزار 312، اسلام آباد میں 86 ہزار 226، بلوچستان میں 29 ہزار 861، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 896 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ جبکہ طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے متعین کیے جانے والے ایس او پیز پر عمل کریں۔