کرونا سے مزید 45 اموات ، 2819 نئے کیس

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں صوبہ سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار 784 ہوچکی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 627 ہے جب کہ صوبہ پنجاب میں اب تک 3 لاکھ 52 ہزار 682 افراد کرونا میں مبتلاء ہوچکے ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ تعداد 85 ہزار 519 بتائی گئی ہے ، اسی طرح صوبہ بلوچستان میں کرونا نے 29 ہزار 494 افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا ، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 886 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 702 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔
این سی او سی سے مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 10 ہزار 939 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں 5 ہزار 814 افراد کرونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں ، صوبہ خیبرپختونخوا میں یہ تعداد 4 ہزار 417 ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا سے 792 زندگیوں کا خاتمہ ہوگیا ، گلگت بلتستان میں کرونا سے 122، صوبہ بلوچستان میں 322 اور آزاد کشمیر میں 610 افراد جاں بحو ہوچکے ہیں۔
