کرونا سے مزید 62 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وبا کے باعث مزید 62 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 422 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کے 5 ہزار 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد رہی۔
سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 82 ہزار 865، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 264، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 920، اسلام آباد میں 87 ہزار 699، بلوچستان میں 30 ہزار 432، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 156 ہو گئی ہے۔
کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار ایک، خیبرپختونخوا 4 ہزار 462، اسلام آباد 803، گلگت بلتستان 144، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 625 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 42 لاکھ 33 ہزار 71 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 92 لاکھ 95 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کرونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 29 ہزار 315 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 57 لاکھ 45 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 24 ہزار 384 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 56 ہزار 437 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیںفرانس میں 61 لاکھ 27 ہزار 19 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 867 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 57 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 51 ہزار 332 ہلاک ہو چکے ہیں۔
روس میں 62 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 563 ہے۔ برطانیہ میں58 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 29 ہزار 654 اموات ہوچکی ہیں۔کرونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کرونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
