کرونا سے مزید 65 اموات، 4 ہزار سے زائد نئے کیس

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وبا کے باعث مزید 65 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کے 4 ہزار 950 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 58 ہزار 479 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 80 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 673، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 211، اسلام آباد میں 87 ہزار 304، بلوچستان میں 30 ہزار 289، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 145 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 96 ہو گئی ہے۔
کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 971، خیبرپختونخوا 4 ہزار 456، اسلام آباد 801، گلگت بلتستان 141، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 622 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
