کرونا سے مزید 7 اموات، 592 کیسز رپورٹ
ملک بھر میں کرونا کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 592 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.78 فیصد رہی جبکہ 174 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے، ایک ماہ قبل ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی جس کے دوران کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسی نیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے، این سی او سی کے مطابق وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا، گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کرونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔