کرونا سے مزید 76 اموات،4497 مثبت کیسز

 ملک بھر میں کرونا وائرس میں تیزی آئی ہے 24 گھنٹوں کے دوران کرونا نے 76 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.5 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 707 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4497 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کرونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,020,324 ہوگئی ہے جن میں سے 937,354 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 76 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح7.53 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

کرونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہئے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کر دیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں ،  وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے ، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Back to top button