کرونا سے مزید 81 اموات، 4 ہزار سے زائد کیس

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث 81 افراد جاں بحق ہوگئے ، ملک بھر میں کرونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 856 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 690 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا مثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔

سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 532، پنجاب میں تین لاکھ 67 ہزار 54، اسلام آباد میں 91 ہزار 672، بلوچستان میں 31 ہزار 298، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 899 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 941 ہو گئی ہے۔

کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 275، خیبرپختونخوا 4 ہزار 588، اسلام آباد 822، گلگت بلتستان 158، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 654 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

Back to top button