کرونا علاج کے دوران بچے کی آنکھیں بھوری سے نیلی ہوگئیں

تھائی لینڈ میں کرونا کے علاج کے دوران چھ ماہ کے بچے کی آنکھ کا رنگ تبدیل ہوگیا، بچے کی ہلکی بھوری آنکھیں، نیلے رنگ میں تبدیل ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائیڈ ایفکٹ کی وجہ سے بچے کی گہری بھوری رنگ کی آنکھیں گہری نیلی ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق مسلسل ایک دن تک بخار اور کھانسی رہنے کے بعد بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد عام استعمال والی دوا سے اس کا علاج شروع کیا گیا جو 3 دن تک جاری رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوا کے استعمال سے بچے میں کورونا کی علامات ختم ہوگئیں تاہم اس کی والدہ نے نوٹس کیا کہ علاج شروع ہونے کے 18 گھنٹے بعد بچے کی آنکھوں کا رنگ تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر نے دوا کا استعمال روک دیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے دوا کا استعمال رکوانے کے 5 دن بعد بچے کی آنکھوں کا رنگ پھر سے پہلے کی طرح ہو گیا۔

Back to top button